counter easy hit

ابوظہبی میں ننھے بچے نے 15 لاکھ درہم کی نمبر پلیٹ خرید لی

ابوظہبی: ابوظہبی میں ننھے بچے نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں ’’ڈبل ون ڈبل ون‘‘ نمبر پلیٹ 15لاکھ درہم میں خرید لی۔

The baby bought number plate in 15 million dirham in Abu Dhabiمقامی میڈیا کےمطابق 12 سالہ ’’خلیفہ المرزوکی‘‘ کو پانچ لاکھ درہم تلاوت قران پاک کےمقابلے میں انعام ملے تھے جبکہ باقی 10لاکھ درہم ان کے والد نے دیے۔ نمبر پلیٹ اس مرسڈیز کار پر لگے گی جس میں وہ سکول جاتے ہیں تاہم ان کو یہ گاڑی چلانے میں چھ سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ خلیفہ المرزوکی نے 1111 کے ساتھ ساتھ 51نمبرپلیٹ بھی خریدی ہے۔ واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس سینٹر میں ہونےوالی نیلامی سے حاصل رقم خیراتی کاموں میں استعمال کی جائے گی۔