counter easy hit

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبرایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

The attempt to attack failed customs staff in Khyber Agencyخیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزر رہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق دهماکے میں کسٹم عملہ کا ایک سپاہی زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے کی گاڑی پشاور سے طورخم کسٹم ہاوس جارہی تهی اوردهماکے سے کسٹم عملے کی گاڑی کو جزوی نقصان ہوا جب کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔