counter easy hit

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر فوج کی نفری میں اضافے کا حکم دے دیا

The Army Chief ordered to increase the army's per capita on the Pak-Afghan borderراولپنڈی: آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر فوج کی نفری میں اضافے کا حکم دے دیا، پاک افغان سرحدوں پر باڑ لگانے اور قلعوں کی تعمیر کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا، باڑ اور قلعوں کی تعمیر میں مصروف فوجی اہلکاروں پر حالیہ حملے کے بعد نفری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطاق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور قلعوں کی تعمیر کے کام کو ہر حال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر باڑ اور قلعوں کی تعمیر میں مصروف فوجی اہلکاروں پر حالیہ حملوں کے بعد اہم فیصلہ بھی کیا ہے۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات ایف سی اہلکاروں کی نفری میں اضافے کا حکم دیا ہے۔ آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف اہلکاروں کی حفاظت کے پیش نظر ایف سی کی نفری میں اضافے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی کیلئے کردارکرتے رہیں گے، پاکستان مشرقی سرحد پراپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، ہم کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، پائیدار امن کیلئے سرحد پر باڑ اور چوکیوں کی تعمیر جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس ہی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پراگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور آپریشن کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو شمالی وزیرستان میں سماجی ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند جذبے اور حوصلے کی تعریف کی، جبکہ امن واستحکام کیلئے جوانوں کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی اور خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے سرحد پر باڑ اور سرحدی چوکیوں کی تعمیر جاری رہے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشرقی سرحد پراپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ہم کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کوماضی قریب میں مشرقی سرحد پر کئی چیلنجز کا سامنا رہا، حال ہی میں انتہائی کشیدہ صورتحال کا کامیابی سے سامنا کیا ہے۔ حتمی کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے متحد اور پرعزم ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر ایف سی کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا رہا ہے۔