counter easy hit

اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کا ٹریلر جاری

The animated

The animated

لاس اینجلس …..ہالی وڈکی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلمزوٹوپیکا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکاربیرن ہاؤرڈ اور رِچ مور کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی زو ٹوپیا نامی ایک ایسے جنگل کے گرد گھومتی ہے جہاں انسانوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے جبکہ تمام جانورجنگل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔کلارک اسپینسر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جیرڈ بش نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ جیسن بیٹمین اور جینیفر گُڈ وِن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔فلم 4مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔