counter easy hit

سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور بلڈ پریشر سے نجات کیلئےیہ چیز استعمال کریں، حیرت انگیز جادوئی ٹوٹکہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں تاہم نہار پیٹ لہسن کھانے سے آپ کے جسم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ زمانہ قدیم سے انسان اپنے روز مرہ کے کھانوں میں لہسن کا استعمال کر رہا ہے دنیاکی قدیم سے لے کر جدید اقوام تک ہر کسی نے لہسن کو بے پناہ فائدہ مند پا کر اسے اپنی خوراک کا لازمی جزو بنایا۔ لہسن کو مصالحوں کو سردار بھی کہا جاتا ہے۔ خالی پیٹ لہسن کھانے سے آپ کےپیٹ میں موجود بیکٹیریا جو پہلے ہی کھانا نہ ہونے کے باعث کمزور ہو چکا ہوتا ہے جس کے باعث یہ لہسن کے خلاف مدافعت نہیں کرپاتا اور ختم ہو جاتا ہے جس سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام فعال اور مضبوط ہوتا ہے۔ لہسن کو ڈاکٹر اور اطبا ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔ خون کو پتلا کرنے میں معاون ہے جس سے خون کی رگوں میں کلاٹ نہیں بن پاتے جبکہ دوران خون میں رکاوٹ نہیں آتی۔ جلدی بیماری کے مریض کھانے میں لہسن کا استعمال بڑھا دیں جس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہونا شروع ہوجائیں گے اور جلد تروتازہ رہے گی، اعصابی کمزوری پر بھی لہسن نہایت مفید ہے۔ نوٹ: کمزور معدے کے افراد نہار پیٹ لہسن استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں۔