counter easy hit

ملک بھر میں ایڈز مریضوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ،انتہائی تشویشناک انکشافات

The alarming increase in the number of AIDS patients nationwide, very alarming revelations

اسلام آباد( آن لائن)وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 15ہزار مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، ایڈز کے مریضوں میں 18220 مرد، خواتین مریضوں کی تعداد 4170، 564 بچے، 426 بچیاں بھی اورخواجہ سراں کی تعداد 379 ہے، ایڈز کے خاتمہ کے لئے ملک بھر میں 38 مراکز کام کررہے ہیں۔منگل کوجاری بیان میں انہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں اس وقت ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہے اور نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایڈز کے شکار افراد کی تعداد تقریبا 165000 ہے جبکہ ان میں سے صرف 23757 افراد نے متعقلہ سینٹر میں اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے جبکہ بلوچستان میں ایڈز سے متاثرہ 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ ہونے والے ایڈز سے متاثرہ 23757 افراد میں سے 15000 سے زیادہ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔5ہزار سے زائد افراد انجیکشن کے ذریعے ڈرگ لینے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ وزارت کے حکام کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں 18220 مرد ہیں جبکہ خواتین مریضوں کی تعداد 4170 ہے، اس کے علاوہ 564 بچے اور426 بچیاں بھی اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے مریض خواجہ سراں کی تعداد 379 ہے۔ایڈز کی2 ہزار4 سے زیادہ مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ سندھ کے مریضوں کی تعداد 8ہزار 867 ہے۔ پنجاب کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 202ہے اور وفاق میں 2 ہزار 424 ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر محفوظ جنسی تعلقات کے علاوہ خون کی تبدیلی میں استعمال شدہ سرنج کا استعمال اور سرنج کے ذریعے نشے کا استعمال بھی اس مرض کے پھیلاؤ میں سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں کے علاج کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں مریض کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ والدین سے بچوں میں منتقل ہونے والے اس مرض کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website