ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں ، ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم مائیل 22کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا ۔

اسٹیفن لیلیون سن ، مارک واہلبرگ اور پیٹر برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکارمارک واہلبرگ مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان مالکووچ،لورن کوہن ،آئیکو یوویس،روئینڈا روسی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔
ایکشن ، تھرل اور سسپنس پر مبنی یہ فلم رواں سال3اگست کونمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔








