counter easy hit

پولیس و حساس اداروں کی کارروائی، 16 ملزمان گرفتار

The action of the police

The action of the police

کراچی ……..کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف چھاپوں کے نتیجے میں 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رضوان بھیا اور خرم شامل ہیں۔اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران گیارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کچی شراب برآمد ہوئی ہے۔سہراب گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرکے 2 منشیات فروش معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کرلیا۔رضویہ میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔