counter easy hit

آپریشن ضرب عضب میں مشترکہ تعاون سے کامیابیاں ملیں، سربراہ پاک فوج

The achievements in Operation Zarb e azab with joint co operation,Army chief

The achievements in Operation Zarb e azab with joint co operation,Army chief

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائرہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں ائر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائر ہیڈ کوارٹر ز کاالوداعی دورہ کیا، ائرچیف مارشل سہیل امان نے ائرہیڈکواٹرزآمد پرآرمی چیف کااستقبال کیا، ائرچیف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا، آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا جب کہ آرمی چیف نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں مشترکہ تعاون سے کامیابیاں ملیں، مسلح افواج میں تعاون قابل تعریف ہے اور فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے، پاک فضائیہ نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں سربراہ پاک فوج راحیل شریف نے نیول ہیڈکوارٹرزکا بھی الوداعی دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرزپہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال ایڈمرل ذکاءاللہ نے کیا جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے آرمی چیف کوسلامی پیش کی۔

نیول چیف نے جنرل راحیل شریف کی شاندارخدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابیوں نےسیکیورٹی، استحکام،ترقی پرگہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website