counter easy hit

ہمت مرداں مدد خدا : 71 سالہ پاکستانی نے نمل یونیورسٹی میں وہ کام کر دکھایا جو پاکستانی تاریخ میں آج تک کوئی نہ کر سکا تھا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کہوٹہ کے معمر شہری نے 71 سال کی عمر میں پی ڈی ایچ مکمل کرلیا۔ محمد نجیب نے نمل یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ محمد نجیب کو بارہویں کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری وزیر تعلیم شفقت محمود نے دی۔ محمد نجیب نے
1964ءمیں میٹرک پاس کیا اور 2018ءمیں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ محمد نجیب کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے میری بھرپور مدد کی جس کی وجہ سے میں کامیاب ہوا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر کی کتابیں دنیا میں پڑھائی جارہی ہیں۔ سرزمینِ پاکستان زرخیز اذہان کی سرزمین ہے اور اس دھرتی کے ہونہار سپوت اپنے بل پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوانے میں مصروف ہیں، ایسی ایک سحر انگیز شخصیت ڈاکٹر فرقان علی خان ہے جو لاہور میں رہتے ہوئے خاموشی سے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر فرقان علی کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ دنیا کے کئی ممالک میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم رہے ہیں ، لیکن وطن کی مٹی کی محبت انہیں واپس پاکستان لے آئی اور اب وہ لاہور میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اے نجی ٹی وی نے ان کی خدمات کا جائزہ لیا اور ان سے گفتگو کرنے کے بعد ہم نےسوچا کہ اپنے قارئین کو بتایا جائے کہ ایسے بھی درِ نایاب اسی دھرتی کے مکیں ہیں جن سے ملک اور قوم کا اعتبار ساری دنیا میں مستحکم ہوتا ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔