counter easy hit

50 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپا دی گئی

ڈبلن: سوال جواب کی مشہور آن لائن ویب سائٹ آسک ایف ایم نے حال ہی میں اپنی کرپٹو کرنسی ’’اے ایس کے ٹی‘‘ جاری کی اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ویب سائٹ کمپنی نے 50 ہزار ڈالر کرنسی کے ٹوکن ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپا دیئے ہیں اور بہادر The $ 50,000 Crabto currency was hid in Mount Everestکوہ پیماؤں سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈھونڈ نکالیں تو یہ کرنسی ان کی ہوگی۔ آسک ایف ایم اس وقت دنیا بھر میں یاہو آنسر اور کورا سے بھی بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اس کمپنی نے اپنی کرپٹو کرنسی جاری کی ہے ۔ اس کی تشہیر کیلئے مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر ہزاروں ڈالر کرنسی کے ٹوکن چھپا دئیے ہیں تاکہ لوگ ہمت کرکے انکے مالک بن سکیں، یہ رقم مختلف مقامات پر دفن کی گئی ہے ۔آسک ایف ایم کی ایک تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا گیا کہ اگر آپ بہادر ہیں تو جائیں تیار اور کرنسی ڈھونڈ نکالیں تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کرنسی چھپانے اور اس ویڈیو کی تیاری میں ایک شخص کی جان بھی جا چکی ہے، خدشہ ہے کہ اس لالچ میں کوہ پیمائی سے نابلد افراد بھی کود پڑیں گے اور رقم کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالیں گے۔واضح رہے آسک ایف ایم نے یوکرائن کے تین کوہ پیما اور دو رضا کاروں کو ویڈیو کیلئے پہاڑ پر بھیجا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا اور کمپنی نے اسکا اعتراف بھی نہیں کیا۔