yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وہی ہوا جو پہلے بھی ہوتا آیا ہے: پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے والی خاتون کے رچائے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا

Web Editor October 23, 2018 1 min read
That's what happened before
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔درخواسِت ضمانت میں ڈاکٹر شہلا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میری موکلہ اپنے رویے پر شرمندہ ہیں۔تاہم ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ شبیر تنولی کا کہنا تھا کہ،
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اشتعال کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگزر سے کام لیا۔مذکورہ درخواست پر عدالت نے آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا ڈپلومیٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے روک لیا تھا۔جس پر مذکورہ خاتون نے اپنی گاڑی سے نکل کر چلانا شروع کردیا اور ان سے کہا کہ آپ مجھے یہاں روکنے کی وجہ بتائیں، پولیس اہلکاروں نے خاتون کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا اور ان سے گاڑی کی نمبر پلیٹ طلب کرتے رہے۔دریں اثنا خاتون اپنی گاڑی سے باہر آکر مزید طیش میں آگئیں اور ایک پولیس اہلکار کو اس کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ’تم دیکھنا کہ میں تمھارے ساتھ کرتی کیا ہوں‘۔
خاتون نے گاڑی کے اندر رکھی ہوئی نمبر پلیٹ پولیس اہلکار کو دکھائی جس کے بعد پولیس اہلکار نے انہیں جانے کی اجازت دے دی تھی۔بعد ازاں ڈپلومیٹک اینکلو میں ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کو اسلام آباد کی نجی سوسائٹی سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور وومن تھانہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد انہیں ڈیوٹی جج عدنان رشید کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا کے وکیل نے ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی تھی ، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایف آئی آر میں درج تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ملزمہ کے وکیل کے مطابق خاتون ڈاکٹر بیرون ملک سے کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے رہنمائی کرنے کے بجائے دباؤ کا ماحول بنادیا۔ملزمہ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موکلہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور غصے کی حالت میں ان کا دماغ کام نہیں کرتا تاہم عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ خاتون پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی آرمی میں ایک ڈاکٹر ہیں جو راولپنڈی میں ہی کام کرتے ہیں۔خاتون کے خلاف اسلام آباد میں کارِ سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Big announcement is done
Previous Post “جمال خشوگی کا قتل ہمارے ملک میں ہوا ہے ،اس لیے اب ہم ۔۔۔۔” رجب طیب ارگان صحافی کے قتل میں ملوث شخصیات کے خلاف کیا کارروائی کرنے والے ہیں ؟ بڑا اعلان کر دیا
Next Post مچھلی پکڑتے پکڑتے کیا لڑکی کیا کیا کربیٹھی، دیکھ کر ہنسی نہیں روک پائیں گے
She is hunting fish – watch video

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.