counter easy hit

بس بہت ہوا ،اگر میرے والد اور پھوپھی کو جیل سے رہا نا کیا گیاتو میں۔۔۔۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خا ن کو وارننگ جاری کر دی

That's enough, if my father and father-in-law were released from prison, I ... Bilawal Bhutto issued a warning to Prime Minister Imran Khan

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جمہوری اور انسانی حقوق پر حملے کئے جائیں گے تو پھر ہم بھی دھرنے پر مجبور ہو نگے ،مخالفین کو جیلوں میں رکھا گیا تو مولانا کی طرح سخت پوزیشن لینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اپنے اعلان پر قائم ہیں، مخالفین کو جیلوں میں رکھا گیا تو مولانا کی طرح سخت پوزیشن لینے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست سے حکومت کو گھر بھیجنے سے سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے لیکن اگر جمہوری اور انسانی حقوق پر حملے کریں گے تو پھر ہم بھی دھرنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مخالفین کو جیلوں میں رکھا جائے گا تو پھر ہم بھی مولانا فضل الرحمان کی طرح اتنہائی پوزیشن لیں گے۔ تحریک انصاف پارلیمان کو عزت دے رہی ہے اور نہ ہی جمہوری نظام کو، اپنی بات پر قائم ہیں، سال کے آخر تک عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غداری کا الزام اقتدار بچانے کے لیے لگا دیا جاتا ہے۔ جس جماعت کو فنڈنگ بھارت سے ہو، وہ کس منہ سے دوسروں پر ”را“ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتی ہے۔ آصف زرداری بیمار ضرور، مگر ان کا حوصلہ بلند ہے، وہ پہلے بھاگے نہ اب کہیں بھاگیں گے۔ہمیں عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنی چاہئے ۔ پہلے بھی ظلم برداشت کیا، اب بھی کرینگے لیکن کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آزادی مارچ، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلایا ہے۔ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں، ہمارا آج بھی وہی موقف ہے۔ جمہوریت کا پرچم اٹھا کرآگے بڑھ رہے ہیں۔ عدالتوں کے اندر مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیاپاکستان اور مدینہ کی ریاست ہے کہ جس میں بھارتی پائلٹ کو بھی طبی سہولیات دی گئیں لیکن سابق صدر کا جیل میں علاج نہیں کروایا جارہا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website