counter easy hit

تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

Thar's death toll rises to 38

Thar’s death toll rises to 38

تھرپارکر… تھر میں غذائیت کی کمی اور دواؤں کی قلت کی وجہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے ۔ رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد38 تک جاپہنچی ہے ۔
تھر کے مکینوں کے لیے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بھوک اور دواؤں کی کمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ نئے سال کے پہلے ہی مہینے غذائیت کی کمی اور بیماریوں سے اب تک 38 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔آج بھی سول اسپتال مٹھی سے کراچی منتقل کرنے کے دوران 18ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا،سول اسپتال مٹھی میں 31 بچے زیرعلاج ہیں ۔ ننگر پارکر ، اسلام کوٹ ، ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں بھی مجموعی طور پر 52 ایسے بچے زیر علاج ہیں جو غذائیت کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔