counter easy hit

تھرپارکر کی صورتحال، وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو شوکاز نوٹس

 Manzoor Wasan And Qaim Ali Shah

Manzoor Wasan And Qaim Ali Shah

کراچی (یس ڈیسک) بلاول ہائس کے ترجمان کے مطابق تھرپارکر کی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں شخصیات سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

واضع رہے کہ سندھ کے وزیر انٹی کرپشن منظور وسان نے تھر میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ تیار کی ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اینٹی کرپشن منظور وسان نے تھر میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری رپورٹ تیار کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھر میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

تھرپارکر کا ایمرجنسی سینٹر، ڈیپلو کا واحد ٹراما سینٹر اور مٹھی کا واحد میٹرنٹی ہوم غیر فعال ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈی سی او تھرپارکر جاپان سے درآمد کئے گئے موبائل یونٹ کو ائرکنڈیشنڈ کار کے طورپر استعمال کرتے رہے۔

ڈی ایچ او مٹھی نے پانچ کروڑ روپے کا بجٹ فرنیچر اور دفتر کی آرائش پر اڑا دیا۔ رپورٹ میں ذمہ داری پوری نہ کرنے پر محکمہ صحت، خوراک، لائیو سٹاک، خزانہ، پی ڈی ایم اے، ریلیف کمشنر اور مقامی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔