counter easy hit

تھرپارکر: غذائی قلت نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 325 ہو گئی

Tharparkar

Tharparkar

تھر پارکر (یس ڈیسک) تھر پارکر میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا، اجل نے کئی ماؤں کی گودیں ویران کر دیں۔ موت ہر روز کسی نہ کسی گھر کے لئے آہوں اور سسکیوں کا پیغام لاتی ہے۔

سادہ لوح مائیں اپنی گودیں اجڑنے کا کسے دکھڑا سنائیں کو ئی پرسان حال نہیں۔ بلند و بانگ دعویٰ کرنے والی صوبائی حکومت آنکھوں پر پٹی باندھے، کانوں میں سیسہ ڈالے ہر روز اموات کے اضافے پر خامو ش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے جبکہ غذائی قلت کے مارے بچوں اور ماؤئیں جنہیں جان بچانے والی دواؤں، وٹامنز، فوڈ سپلیمنٹ پینے کے صاف پانی کے علاوہ متوازن خوراک کی ضرورت ہے، انہیں گندم اور کمبل کے حصول میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔