counter easy hit

تھر پاورپلانٹ شہید بینظیر کا خواب تھا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میری روح میں ہے، تھر کا کوئلہ اور پاور پلانٹ لگانا میری قائد شہید بےنظیر بھٹو کا خواب تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تھر فاؤنڈیشن کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو اور میرے والد سید عبداللہ شاہ نے اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا تھا، شہید بےنظیر بھٹو کی شہادت كے بعد تھر کول منصوبہ کی ری برتھ بلاول ہاؤس میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، میں اور کچھ لوگوں نے اس پر اتفاق کیا کہ تھر میں کام کرنا ہے۔  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں کام کرنے کاعزم کیا، ہم نے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا لیکن کوئی نہیں آیا، سرمایہ کار تھر میں نہیں آنا چاہتے تھے ، سندھ حکومت نے ایک کمپنی بنائی اور ایک نجی کمپنی کے ساتھ پارٹنرشپ کی، پھر ہم نےبھرپور جذبے سے تھر کول پر کام شروع کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے تھے پاکستان كکے عوام کو اندھیروں سے نکل کر روشنی میں لے جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 2013ء میں پی پی پی کی حکومت تھی،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے فوری خود مختار ضمانت دی، اس منصوبے پرکام شروع ہوا، ہم نے تھر کا روڈ انفراسٹرکچر بنانا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ تھاکہ سابق صدرآصف زرداری اور نواز شریف تھر میں ایک ساتھ اسٹیج پر بیٹھے اور تھر کول منصوبے پر کام شروع کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ نے کمپنی میں فنڈز ڈالے،ہم ایک بلین ڈالر تھر میں خرچ کر چکے ہیں۔

 THAR, POWER PLAT, WAS, A, DREAM, OF, SHAHEED, BENAZIR, BHUTTO