counter easy hit

تھیلیسیمیا میں مبتلا کمسن بچے کی خواہش، ایک دن کیلئے سپاہی بنا دیا گیا

Shoaib, General Raheel Sharif

Shoaib, General Raheel Sharif

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے شعیب کی پاک فوج میں سپاہی بننے کی خواہش پوری کر دی گئی۔ کمسن شعیب کو ایک دن کے لئے سپاہی بنایا گیا۔ شعیب نے بطور سپاہی ایک دن ملیر کینٹ میں فوجی جوانوں کے ہمراہ گزارا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے شعیب سے ملاقات کی اور اس کے عزم اور حوصلے کو داد دی۔ جنرل راحیل شریف نے کمسن ماسٹر شعیب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ میک اے وش فاونڈیشن نامی تنظیم کا کام ہی ان کمسن مریضوں کی خواہش پوری کرنا ہے جو جان لیوا بیماریوں میں مبتلاء ہوں کر اپنی زندگی کے آخری دن گن رہے ہوں۔

میک اے وش تنظیم کا قیام 30 سال قبل امریکا میں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ ادارہ پاکستان سمیت 36 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ ادارہ لاکھوں بچوں کی خواہشات کی تکمیل کر چکا ہے۔