counter easy hit

ٹیکساس: قیدیوں نے جیل توڑ کر وارڈن کی جان بچا لی

Texas prisoners

Texas prisoners

جیل کے بیسمینٹ کے سیل میں موجود قیدیوں نے باہر کھڑے گارڈ کو گرتے دیکھا تو سیل توڑ کر باہر آ گئے اور گارڈ کو طبی امداد دی
ٹیکساس (یس اُردو) امریکی ریاست ٹیکساس میں قیدیوں نے جیل توڑ کر وارڈن کی جان بچا لی ۔
ٹیکساس کی ایک جیل میں ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ، جیل کے بیسمینٹ کے سیل میں موجود قیدیوں نے باہر کھڑے گارڈ کو گرتے دیکھا تو سیل توڑ کر باہر آ گئے ۔ گارڈ کی نبض بند پانے پر شور مچانا شروع کر دیا جسے سن کر دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور گارڈ کو طبی امداد دی ۔ گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گیا تھا۔