counter easy hit

ٹیکساس: چرچ میں فائرنگ، 26 افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا

Texas, attack, on, church, 28, Killed

Texas, attack, on, church, 28, Killed

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ میں 26 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں ،حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ٹیکساس کے گورنر نے ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی ،دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس واقعے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکیا اور کہا کہ چرچ پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ، جاپان میں بیٹھ کر صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہا ہوں۔

Texas, attack, on, church, 28, Killedامریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا ، حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں داخل ہوکر فائرنگ کی ،موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کی شناخت 26 سالہ ڈیوڈ پیٹرک کیلی کے نام سے ہوئی ہے ،جو شادی شدہ تھا ،جسے امریکی ایئرفورس سےبرطرف کیاگیاتھا،جس نے حملے کے وقت بیلسٹک جیکٹ پہن رکھی تھی، سرکاری طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے رائفل بھی برآمد کرلی ہے ،وہ گن لے کر چرچ میں چلتا ہوا آیا اور اندھا دھند فائرنگ کی ،اس وقت چرچ میں 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی اطلاعات میں ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website