counter easy hit

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم

Test cricket over Pakistan's Kingdom

Test cricket over Pakistan’s Kingdom

کراچی: نیوزی لینڈ کےخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلےنمبر پرآگئی ہے جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھارت کو دی جائے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جاری ہے۔ بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی 2 ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے اور تیسرے میچ پر بھی بھارت کی گرفت مضبوط ہے اور بھارت نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے تاہم جاری میچ سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔رواں برس 21 ستمبرکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپئین شپ میس دی تھی لیکن بھارت کے نمبر ایک پوزیشن پر آنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ میس3روز قبل دبئی بھجوا دی تھی ۔ اور اب اندور ٹیسٹ کے اختتام پر سنیل گواسکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چیمپئین میس ویرات کوہلی کو دیں گے۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website