yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہماری تہذیب اور دور حاضر

Yes 2 Webmaster January 27, 2016January 27, 2016 1 min read
West Culture
Share this:
English
English

تحریر: ثوبیہ اجمل
18 جنوری کو برطانوی وزیر اعظم ڈیود کیمرون نے کہا کہ مسلم خواتین کو اگر برطانیہ میں رہنا ہے تو اپنی انگریزی ٹھیک کرنی ہوگی۔ اڑھائی سال بعد ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہوں نے انگلش پر مناسب عبورحاصل کرلیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن خواتین کی انگلش سیکھنے کی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی ان کو اس ملک میں رہنے کی کوئی ضمانت نہیں اور جو لوگ ان کے ملک میں آرہے ہیں ان کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں جنہیں انہیں پورا کرنا ہوگا۔ خبر کے بعد ایک بات کا شدت سے احساس ہورہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی ثقافت کی کس قدر فکر لاحق ہے۔ اگرچے ڈیوڈ کیمرون کے ان جملوں کا مقصد معاشرے میں صنفی امتیاز اور رجعت پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کے حوالے سے تھا۔

مذکورہ خبر اپنی جگہ تاہم اگر ہم اپنی تہذیب و تمدن کی بات کریں تو جیسے ہمیں یاد ہی نہیں رہا کہ ہم کون ہیں اور اب کیا ہونے جارہے ہیں۔ تہذیب و ثقافت کسی بھی معاشرے کا اہم اثاثہ ہوا کرتے ہیں۔ معاشرے اسی تہذیب و تمدن کی بنیاد پر اپنے حال اور مستقبل کو سنوارتے ہیں۔ ایک مہذب معاشرہ کبھی بھی پابندیاں عائد نہیں کرتا، تاہم دور حاضر میں ہمارے پاک و صاف معاشرے کو گھٹن زدہ ماحول تصور کیا جارہا ہے۔

Islamic Culture
Islamic Culture

لوگوں نے تہذیب و تمدن کو شاید رقص و موسیقی اور مختلف رنگوں کا لباس پہننا ہی سمجھ لیا ہے چند رسموں کو ہم تہذیب کا نام دیتے ہیں جو ہم نے کچھ انگریزوں اور زیادہ تر ہندووں سے سیکھی ہیں ، جبکہ ہمارے دین اسلام نے جو تہذیب کا درس ہمیں دیا ہے اسمیں تو دین و دنیا دونوں کا ہی امتزاج ملتا ہے۔ آج کے دور میں ہم ان طور طریقوں کو بھول چکے ہیں جو کبھی ہمارے بزرگوں کا خاصہ ہوا کرتی تھیں کیسے بچوں کی تربیت کا اہتمام گھروں میں کیا جاتا تھا ۔ انکے اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے اور کھانے پینے سب ہی پر بزرگوں کی نظر ہوا کرتی تھیں۔ اگر وہ کسی کو کچھ غلط کرتا ہوا دیکھ لیتے تو فورا اسکی اصلاح کردیتے تھے ، مگر آج کل کے والدین کے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔

ہم نے مغربی معاشروں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھا اور وہاں پھیلی ہوئی بے حیائی سے بھی سبھی واقف ہیں یہ ترقی یقینا انہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہوگی لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے شب وروز محنت نہیں کرسکتے تو سوچا کہ بے حیائی اور بے باکی میں ان کے ہم پلہ ہوجائیں ۔ اس سلسلے میں آزاد الیکٹرونک میڈیا نے بھی لوگوں کو خوب راہ دکھائی ہے جس کی وجہ سے بے حیائی ہمارے معاشرے میں تیزی سے سرایت کر چکی ہے ۔تاہم اسکی روک تھام کے لیے آج کل کے حکمرانوں نے بھی کوئی اقدام نہیں کیا۔ جیسا کہ ماضی میں ایک چینل کے ہوتے ہوئے پھر بھی حدود و قیود کا خیال رکھا جاتا تھا۔ اب تو سب کچھ مادر پدر آزاد ہی ہیں۔ رہی سہی کسر سوشل میڈیا نے پوری کررکھی ہے جس سے ہمارے معاشرے میں پچھلے دو تین سالوں میں بہت تبدیلی آئی ہے جسے خوش آئند ہرگز نہیں کہا جاسکتا ۔ جن کے نتائج بھی کچھ اچھے نظر نہیں آرہے ہیں۔

ایک طرف ہم ہیں کہ مغرب کی طرف جانے کی کوششیں کر رہے ہیں ایک طرف یورپ ہے کہ جو ہم مسلمانوں کو اپنے معاشرے، اپنی زبان اور اپنے رنگ ڈھنگ میں رنگنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ یہ وہ مغرب ہے کہ جس کے بارے میں شاعر نے خبردار کیا ہے۔

یہی درس دیتا ہے ہمیں ہر شام کا سورج
مغرب کی طرف جاو گے تو ڈوب جاو گے

West Culture
West Culture

آج ہمارے لیے سب سے اہم اپنی شناخت کو بحال رکھنا ہے ۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔ اس وقت ضروری ہے نہیں کہ ہمارا اسٹیٹس اور معیار مغربی ثقافت سے کم ہورہا ہے بلکہ ضروری یہ ہے کہ ہماری تربیت اور اپنائیت جس سے مغرب محروم ہے وہ ہمیں اپنی تہذیب و تمدن میں ہی ملے گی۔ وہ خوشبو جسے ہم ایک عرصے سے بھولتے آرہے ہیں وہ ہمیں اپنی ہی ثقافت سے ملے گی۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے
تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں

ہمیں چاہیے کہ جو ہمیں دین اسلام نے تہذیب سکھلائی ہے اسے جاننے اور اپنانے کی کوشش کریں اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔

تحریر: ثوبیہ اجمل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan Terrorism
Previous Post ملک دہشت گردوں کے نشانے پر کیوں؟
Next Post چھوٹی دنیا بڑے سبق
Cartoon

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.