counter easy hit

دہشتگرد پاکستان، افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، بلاتفریق کارروائی کی جائیگی، نواز شریف

Nawaz Sharif Conference

Nawaz Sharif Conference

لندن (یس ڈیسک) لندن کے لانکاسٹر ہاؤس میں افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی ملکر مدد کرنی چاہئے۔

دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں، ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں اس بات پراتفاق ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان سے باہر 5 ملین افغانیوں کو واپس اپنے ملک میں لانے میں افغان حکومت کی مدد کرے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔