counter easy hit

دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، پرویز رشید

 Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنیوالے صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے اپنا کام نہیں کر سکے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے جو نظریاتی جنگ بھی ہے۔

دہشتگرد اپنے نظریات زبردستی عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے۔ میڈیا لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے ساتھ آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے۔

صحافی محفوظ نہیں ہوں گے تو میڈیا آزادی سے اپنا کام نہیں کر سکے گا۔ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے میڈیا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ حکومت نےشہید صحافیوں کے خاندانوں کے لیے دس لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی صحافیوں کیلیے 3لاکھ روپے کے پیکج کا اعلان کر رکھا ہے۔

میڈیا ہاؤسز کی حفاظت کیلئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔ صحافیوں کے قتل کے مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں بھجوانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔