counter easy hit

دہشتگرد ہی نہیں بلکہ کرپٹ سیاستدان و افسران اور مافیاز بھی قومی سیکیورٹی کیلئے رسک ہیں۔ اشفاق احمد چودھری

Ashfaq Ahmed

Ashfaq Ahmed

فرانس (علی اشفاق) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کے عزم و اعلان کا خیر مقدم اور پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے افواج پاکستان کے مثبت اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سنئیر رہنما اشفاق احمد چودھری نے کہا کہ جس طرح بم دھماکوں ‘ خود کش حملوں اور ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے امن و امان کی صورتحال برباد کرکے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد ملک و عوام کیلئے خطرہ ہیں۔

اسی طرح اسلحہ و منشیات کے اسمگلر ‘ کرپٹ افسران و سیاستدان ‘ قومی خزانے کے لٹیرے ‘ قرضے ہڑپنے اورمعاف کرانے والے ‘ ترقیاتی بجٹ اور عوامی منصوبوں میں خردبرد کے ذمہ داران ‘ پانی بحران پیدا کرنے اور ٹینکرمافیا بن کر پانی فروخت کرنے والے ‘ لینڈ مافیا ‘ پتھارہ مافیا‘ ٹرانسپورٹ مافیا سمیت ہر وہ فرد جو کسی بھی طرح ملک و قوم کو نقصان پہنچارہا ہے۔

پاکستان اور عوام کے مستقبل کیلئے سیکورٹی رسک ہے اور قومی سیکورٹی کو رسک فری بنانا فوج کی ذمہ داری ہے اسلئے آرمی چیف دہشتگردوں کی سرکوبی کے ساتھ ملک و قوم دشمن سیاستدانوں ‘ بیوروکریسی اور مافیاز کیخلاف بھی آپریشن ضرب عضب کی طرح آپریشن نجات شروع کریں۔