counter easy hit

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ اور پھر۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ریاض ; سعودی عرب میں ایک دہشتگردحملے میں سکیورٹی اہلکارسمیت دوافرادجاں بحق جبکہ 2حملہ آورمارے گئے اورایک زخمی حالت میں گرفتارہوگیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق قسیم کے علاقے میں 3کارسواروں نے ایک چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروںپرفائرکھول دیا، دوطرفہ مقابلے کے نتیجے میں سعودی سکیورٹی اہلکاراوربنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والامحنت کش جاں بحق جبکہ دوحملہ آورہلاک اور ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوگیاجسے ہسپتال داخل کرادیاگیا۔