counter easy hit

دہشت گردوں کی باقیات کے حملے بہادر قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، میاں محمد حنیف

Mian Mohammad Haneef

Mian Mohammad Haneef

پیرس (میاں امجد) پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس کے چیف آرگنائز میاں محمد حنیف نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے سے پریشان ان ملعونوں کی باقیات اپنے سیاہ نامہ اعمال میں اضافہ کررہی ہیں۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے، میاں محمد حنیف نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ جس کا اظہار یوم آزادی اور یوم دفاع پر قوم کے جوش و خروش میں کیا گیا۔ یہ خوشی ملک دشمنوں کو برداشت نہیں ہوئی۔

مگر ہم قربانیاں دینا جانتے ہیں۔ گھبر ا کر بیٹھ نہیں سکتے۔