counter easy hit

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے پاکستان کا ہر شہری ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کو ا پنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

دہشت گردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو دہشت گردی، توانائی بحران جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔