counter easy hit

دہشتگردی کا خطرہ؛ سندھ بھر کے ائیر پورٹس پرسیکیورٹی سخت

terrorism-threats-in-sindh-security-high-alert-in-whole-province

terrorism-threats-in-sindh-security-high-alert-in-whole-province

کراچی: (یس نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ بھرکے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے پیش نظر خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے صوبے کے ائیرپورٹس پرسیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ بھر کے ائیرپورٹس پردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔  ہدایات جاری ہونے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ ائیرپورٹس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ الشہاب کے ارکان دھماکا خیز مواد چھپانے کے ماہر ہیں، گروہ کے ارکان دہشت گردی کے لئے بارودی مواد کی نقل وحرکت کرسکتے ہیں جب کہ دہشتگرد باروی مواد کی منتقلی کیلئے جدید طریقہ استعمال کریں گے۔  دہشت گرد گروہ بارودی مواد کی نقل و حرکت کے لئے ائیرپورٹس کا استعمال کریں گے، یہ باروی مواد کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جب کہ باروی مواد نجی ائیرلائنز کے ذریعے منتقل کیا جاسکتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک کلو سے زائد باروی مواد ہارڈ ڈرائیو یا مدر بورڈ میں چھپایا جاسکتا ہے جب کہ لیپ ٹاپ میں بارودی مواد کی منتقلی کا سراغ لگانا مشکل ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website