counter easy hit

دہشتگردی کے نام پر سیاسی جماعتوں کو بدنام نہ کیا جائے: اسفند یار ولی

Asfandyar Wali

Asfandyar Wali

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر سیاسی قیادت اور جماعتوں کو بد نام نہ کیا جائے، وزیر اعظم اندرونی خلفشار اور بیرونی خطرات پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس طلب کریں۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی الگ الگ معاملات ہیں، دہشت گردی کے نام پر سیاسی قیادت اور جماعتوں کو بد نام نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اے این پی کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف ہے،اس حوالے سے بلا تفریق کارروائی کی جائے۔