counter easy hit

قوم کی حمایت سے دہشتگردی، جرائم ،کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑدیں گے: آرمی چیف

Terrorism, crime, corruption, Army chief

Terrorism, crime, corruption, Army chief

راولپنڈی……آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے،یقین ہے کہ 2016 ءدہشت گردی کے خاتمے اور یک جہتی کا سال ثابت ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تلار اور تربت کے دورے کے بعد گوادر پہنچے، جہاں انہوں نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی، جرائم اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑیں گے، پوری قوم کے تعاون سے انصاف اور امن کی راہ ہموار کی جائے گی۔آرمی چیف نے گوادر کا بھی دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی،آرمی چیف نے کہا کہ گوادرپورٹ کی ترقی سے مقامی افراد کی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقامی لوگوں کو سیکیورٹی اور ترقیاتی کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔