counter easy hit

سی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحان میں الحرا، شریف کالونی کی شاندار کامیابی

Kamran Gani

Kamran Gani

پٹنہ (کامران غنی) شہر کا معروف تعلیمی ادارہ الحرا ء ٹیٹوریل، شریف کالونی پٹنہ کے طلبہ و طالبات نے سی بی ایس سی (دسویں جماعت) کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے والدین اور ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔ یہ اطلاع الحرا ٹیٹوریل کے ڈائرکٹر محمد انور نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال اس ادارہ سے 55طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوئے اور الحمد للہ سبھی نے امتیازی نمبرات حاصل کئے۔

ان میں کل12 طلبہ(6 طلبہ و 6 طالبات) نے 10 سی جی پی اے حاصل کئے، جن کے اسما ہیں: محمد شاہ فہد، محمد امان مظہر، ندیم عالم، شاداب خان، محمد حماد، فیضان نیاز، زینب سنبل صدیقی، صائمہ نزہت محمدی، شگفتہ صنوبر، شاہ رخ عزیز، صادیہ اکرام اور آسیہ عقیل۔ان کے علاوہ محمد رفیق عالم، وقار احمد رحمانی، امان ریحان، صادیہ امان، مسرت شمیم اور ضمیمہ بتول9.8 سی جی پی اے کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی فہرست میں شامل رہے۔واضح رہے کہ الحرا کے تمام طلبہ و طالبا ت سی بی ایس سی بورڈ سے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

الحرا کے ڈائرکٹر محمد انور نے اس نمایاں کامیابی پر طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی۔انھوں نے مختلف موضوعات میں طلبا و طالبات کی کامیابی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو میں کل 51 بچوں نے 10 پوائنٹس حاصل کئے۔ اسی طرح انگریزی میں 34، سوشل سائنس میں 22، سائنس میں 21 اور حساب میں 13بچوں نے 10 پوائنٹس حاصل کر کے ادارہ کے نام کو روشن کیا ہے۔

محمد انور نے کامیاب طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بچے قوم و ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔انھوں نے ادارہ کی نمایاں کامیابی کو طلبہ و طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کی ملی جلی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کے پیچھے اس کے کارکنان کا جذبہ و خلوص کارفرما ہوتا ہے۔ ہمارے ادارے کا یہ اختصاص ہے کہ یہاں کے اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی بھر پور توجہ دیتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی کامیابی کے پیچھے بچوں کے سرپرست اور والدین کا تعاون اور ان کی نیک دعائیں بھی شامل ہیں۔