yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ٹیلی ویژن اداکارہ نایاب خان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

Web Editor June 21, 2018 1 min read
Share this:

اسلام آباد: ٹیلی ویژن اداکارہ نایاب خان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اور پمز کے برن کیئر سنٹر (بی سی سی) میں زیر علاج ہیں، انہیں ان کے شوہر نے گھریلو جھگڑے پر آگ لگادی تھی ۔ نایاب خان کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔ نایاب خان کا کہنا ہے کہ 19 مئی کی رات ان کے شوہر رشید مغل نے پہلے سگریٹ سلگائی جس کے بعد میرے کپڑوں کو آگ لگادی۔اداکارہ کو بی سی سی لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے سرتوڑ کوششوں کے بعد اس کی زندگی بچالی لیکن اسے اس وقت تک ہسپتال میں ہی داخل رکھا جب تک کہ اس کے زخم ٹھیک نہیں ہوگئے۔

Television actresses Nayyab Khan inconvenience in life and deathاکیس سالہ نایاب خان ایک درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ، وہ اپنا کیریئر بنانے میں لگی ہوئی تھی کہ اسی دوران اس کی ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے صحافی رشید مغل سے ملاقات ہوگئی۔ نایاب خان نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں دونوں کی ٹیکسلا میں ایک پارٹی کے دوران ملاقات ہوئی جس کے بعد رشید مغل نے اس کا پیچھا کرنا اور بار بار رابطہ کرکے شادی کیلئے دباﺅ ڈالنا شروع کردیا۔ نایاب کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور وہی اپنی ماں اور 2 بھائیوں کی واحد کفیل ہے ۔نایاب نے بار بار کے اصرار پر رشید مغل کی شادی کی پیشکش قبول کرلی اور اپنی فیملی کو اعتماد میں لیے بغیر مغل کے دفتر میں اس سے نکاح کرلیا۔

شروع کے کچھ دن تو نایاب اپنی والدہ کے گھر رہی لیکن شادی کے 2 ماہ بعد اس نے رشید سے مطالبہ کیا کہ وہ شادی کا اعلان کرکے اسے اپنے گھر لے جائے۔رشید اس مطالبے سے پہلو تہی کرتا رہا اور کہتا رہا کہ اس کے مالی معاملات اسے دوسرے گھر کی اجازت نہیں دیتے، لیکن بالآخر نایاب اسے اس شرط پر مکان کرائے پر لینے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ گھر کے اخراجات وہ خود اٹھائے گی۔

نایاب خان نے اپنے بیان میںمزید بتایا کہ 19 مئی کی رات اس کا شوہر اپنے کزن محمد حفیظ کے ساتھ گھر پر آیا۔ ’ رشید نے مجھے نظر انداز کرتے ہوئے سگریٹ سلگایا میں نے احتجاج کیا تو جھگڑا شروع ہوگیا، جس پر رشید نے ماچس اٹھائی اور میرے کپڑوں کو آگ لگادی ، چند ہی منٹوں میں میرا پورا جسم جل رہا تھا‘۔

واقعے کے بعد نایاب کو واہ کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے مریضہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے پاکستان آرڈیننس فیکٹری ہسپتال کے برن یونٹ ریفر کردیا۔ نایاب کی تشویشناک حالت کے باوجود رشید اسے ہسپتال کی بجائے اپنی پہلی بیوی کے گھر لے گیا، جہاں اس کی ٹھیک سے دیکھ بھال بھی نہیں کی گئی جبکہ اس کی والدہ جمشید بی بی کو بھی واقعے سے متعلق 6 روز بعد آگاہ کیا گیا،والدہ جب اپنی بیٹی کا پتا کرنے آئی تو اس نے دیکھا کہ زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔اہلخانہ کے دباﺅ پر رشید مغل نے نایاب کو اس کی ماں کے ساتھ بی سی سی شفٹ کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں نایاب نے مطالبہ کیا ہے کہ رشید مغل کو گرفتار کیا جائے۔

نایاب کی والدہ جمشید بی بی کا کہنا ہے کہ واقعے نے اس کی بیٹی پر گہرا نفسیاتی اثر بھی مرتب کیا ہے ، وہ ہسپتال میں چیختی ہے اور خوف سے آوازیں لگاتی ہے کہ وہ اسے جلادیں گے۔ رشید کو پہلے تو گرفتار کرلیا گیا لیکن پولیس نے انتہائی کمزور کیس بنایا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر ضمانت پر رہا ہوگیا۔ ’ ہم بہت ہی غریب لوگ ہیں ، میں اپنے محدود ذرائع آمدن کے ساتھ یہ کیس نہیں لڑسکتی اور بالخصوص ایسی صورت میں تو بالکل نہیں جبکہ میں نے بیٹی کا علاج بھی کرانا ہو، ہم نہ تو بطور فنکار اس معاشرے میں محفوظ ہیں اور نہ ہی بطور بیوی ہمیں تحفظ حاصل ہے‘۔

تفتیشی افسر ظفر اقبال کے مطابق رشید مغل کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن عدالت نے اسے ضمانت دے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق رشید مغل نے ہی نایاب کو آگ لگائی تھ ۔ نایاب کے معالج کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت اب بہتر ہے، آگ لگنے کے باعث جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور جلد پر گہرے زخم ہیں ۔ آگ کی وجہ سے جسم کا نچلا حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے، بروقت ہسپتال نہ لائے جانے کی وجہ سے زخم بگڑ چکے ہیں اس لیے مریضہ کی ریکوری میں وقت لگے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Ministry of Defense filled the proposals to give up to three million soldiers
Previous Post وزارت دفاع نے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار دینے کی حامی بھرلی
Next Post پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی آمدن کی مکمل تفصیلات ریٹرننگ افسر کو جمع
Full details of Imran Khan's income from PTI deposit to returning officer

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.