counter easy hit

طاہرالقادر​ی اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ، آج شام ملاقات بھی ہوگی

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری آج شام بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

Telephonic contacts in between Tahir-ul-Qadri and Asif Zardari there will be a meeting evening todayشریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اورسربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، گفتگو کے دوران آصف زرداری نے طاہر القادری کو آج شام بلاول ہاؤس میں عشایئے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ آصف زرداری کی دعوت پرطاہرالقادری پاکستان عوامی تحریک کے وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس جائیں گے جہاں وہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں بدھ کے روزہونے والے احتجاج پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری 2 مرتبہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی دفترجاچکے ہیں۔