counter easy hit

تحریک انصاف اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، بہت سے اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں:

کراچی(مانیرںنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، بہت سے اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اور اس حوالے سے وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیےوزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد حکومتی ذرائع ے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نےسندھ میں حکومت سازی سےمتعلق عملی پلان تیارکرلیا ہے، اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، ملاقاات میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپے گئے جس کے لیے وزیراطلاعات فواد چودھری پیر کوکراچی پہنچنا تھا۔ کراچی میں فواد چوہدری نے گورنر سندھ سے ملاقات کرنا تھی اس کے بعد فواد چودھری سکھر ،بدین اور لاڑکانہ یاترا پر وانہ ہونا تھا جس میں انہوں نے سندھ کی سیاسی شخصیات جن میں اپوزیشن جماعتیں شامل تھیں سے ملاقات کرنا تھی، کیونکہ وفاقی حکومت سندھ میں حکومت سازی کا خواب دیکھ چکی تھی، لیکن اب پیپلز پارٹی کے رہنماء امتیاز شیخ کے دعوے نے کہانی کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، بہت سے اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اور اس حوالے سے وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔