counter easy hit

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔۔۔ (ن) لیگ سے علیحدگی کے بعد سیاسی منظر سے غائب گھر بیٹھے چوہدری نثار کے خلاف تحریک انصاف نے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے رکن چودھری نثار کی رکنیت ختم کرنے کیلئے قرارداد جمع کرا دی گئی،قراردادتحریک انصاف کی مومنہ وحید نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چودھری نثارنے تاحال بطوررکن پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا،چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر ایوان کی توہین کر رہے ہیں،

ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی چودھری نثار کی رکنیت ختم کی جائے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار آزاد حیثیت میں قومی اور صوبائی کی 5 نشستوں پر کھڑے ہوئے تھے وہ قومی اور صوبائی کی دو ،دو نشستوں پر کامیاب نہ ہوسکے تاہم پی پی 58 راولپنڈی کی واحد نشست پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن انہوں نے حلف نہ اٹھایا اب وہ علاج کی وجہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر مگر ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تھا۔راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ ’پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں اس لیے اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی میں 10 جبکہ (ن) لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف برادران

کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔کارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسار کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’آپ الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا ، خیال رہے کہ چوہدری نثار 2 قومی اور پنجاب کی 2 صوبائی نشستوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔این اے 63 ٹیکسلا کے لیے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی سردار سلطان نے جمع کرائے۔چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور پی پی 10 اور پی پی 12 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ان نشستوں کے لیے چوہدری نثار کی جانب سے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے ٹکٹوں کے اجرا کے طریقہ کار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لیے ڈرامے کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ہوں اور علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہار کروں گاچوہدری نثار نے کہا کہ اس وقت جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑائیں اور نہ ہی میری تضحیک کریں۔