yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اساتذہ کا عالمی دن

Yes 1 Webmaster October 4, 2015 1 min read
Teacher International Day
Share this:
Teacher International Day
Teacher International Day

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
کسی ملک قوم کی ترقی کے لیے اس کے باشندوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ۔قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔استاد سے مراد ہر وہ انسان ہے جس نے ہم کو کچھ سکھایا یاجس سے ہم نے خود کچھ سیکھا،وہ ہنر ہو یا علم جو بھی ہو ۔اس میں ایسے استاد بھی ہیں جو شاگرد کو نہیں جانتے ہم نے ان کو پڑھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ۔یہ بالکل غلط بات ہے کہ ہم صرف اسے استاد کہتے ہیں، جس نے سکول و کالج یا مدرسے میں پڑھایا ہو۔اس دن(یوم اساتذہ) ہم کو چاہیے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کریں میں ماضی میں دیکھتا ہوں ایسے بہت سے اساتذہ ہیں جو اب یاد آتے ہیں ۔جنہوں نے ہمارے اندر کوٹ کوٹ (مار مار)کر علم کا شوق پیدا کیا ۔”اساتذہ کا عالمی دن” یا “ورلڈ ٹیچرزڈے ” ہرسال 5 اکتوبرکومنایا جاتا ہے ۔

اقوام متحدہ نے 1994سے اساتذہ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا آج کا دن اساتذہ کو ان کی اہمیت،ذمہ داری ،ان کے مسائل ،کا ہم سب کو اور خاص کر حکومت کو احساس دلا دے تو یہی ہماری کامیابی ہے اور یہی اس عالمی دن کا مقصد ہے ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں حضور ۖکو بحیثیت معلم بیان کیا اور نبی ان(لوگوں) کو کتاب وحکمت (سنت) کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کا تزکیہ وتربیت کرتے ہیں۔” سورة البقرة اور خود نبی کریم ۖنے بھی ارشاد فرمایا کہ ”مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے ” امیر المومنین حضرت عمر سے پوچھا گیا کہ اتنی بڑی اسلامی مملکت کے خلیفہ ہونے کے باوجود ان کے دل میں کوئی حسرت ہے ، تو آپ نے فرمایا کہ ”کاش میں ایک معلم ہوتا”۔ حضرت علی کا قول ہے کہ ”جس شخص نے مجھے ایک لفظ سکھایا میں اس کا غلام ہوں اب اس کی مرضی مجھے بیچے ، آزاد کرے یا غلام بنائے رکھے ”اسلام نے استاد کو ”روحانی باپ ”قرار دیا ہے ۔

ہمارے ملک میں اساتذہ بہت مشکلات کا شکار ہیں۔ میں سرکاری سکول کے اساتذہ کے بارے میں نہیں کہ رہا بلکہ پرائیویٹ سکول و کالج کے اساتذہ کے بارے میں عرض کر رہا ہوں ۔ان کو اپنے بچے پالنے کے لیے ٹیوشن پرھانے کے علاوہ بھی کئی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔اس لیے ہونا تو یہ چاہیے کہ کوئی سرکاری ٹیچر اکیڈمی نہ بنا سکے تاکہ پرائیویٹ سکول و کالج کے اساتذہ اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے ۔لیکن جس طرح ہمارے ملک میں ہر کام میں الٹی گنگا بہتی ہے ایسے ہی اس تعلیم کے شعبے میںبھی ہے کہ سرکاری سکول و کالج کے اساتذہ اکیڈمی بناتے ہیں جیسے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک بناتے ہیں ۔اس کے علاوہ اساتذہ کو وہ سماجی مرتبہ بھی حاصل نہیں جو ان کا حق ہے ۔تعلیم کو ہمارے ملک میں بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے تعلیمی نظام ناقص ہے ۔ اساتذہ کوتنخواہیں کم ملتی ہیں، نصاب تعلیم فرسودہ ہے ۔

Private Schools Teachers
Private Schools Teachers

پاکستان کے چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں سرکاری اسکولوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔یونیسکو اور عالمی ادارہ محنت نے سفارش کی ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں ان کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کم از کم اتنی ہونی چائیے۔ کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں ۔ اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس لیے ان کے مالی حالات اگر خراب ہوں گے تو وہ ذہنی سکون سے تعلیم نہ دے سکیں گے ۔سرکاری سکول و کالج میں اساتذہ کے بارے میں ایک شکایت عام پائی جاتی ہے کہ وہ استاد کے کام کو ”پیغمبری پیشہ” کہتے تو ہیں لیکن جتنی محنت سے وہ نجی ٹیوشن سینٹرز اور کوچنگ سینٹرز اکیڈمیز میں بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ اتنی توجہ وہ اپنی ڈیوٹی میں نہیں دیتے اسی وجہ سے پرائیویٹ سکول وکالج کامیاب ہیں ۔

حالانکہ سرکاری اساتذہ کو تنخواہ بھی اچھی ملتی ہے ۔ماضی میں اساتذہ کی تنخواہیں کم تھیں ان کا احترام بہت زیادہ تھا اور وہ محنت سے اپنی ذمہ داری بھی پوری کرتے تھے اب تنخواہوں میںاضافہ ہو چکا ہے۔ لیکن احترام میںکمی ساتھ ساتھ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بھی پوری نہیں کر رہے ۔اسی وجہ سے شائد ماضی کی نسبت اب اساتذہ کا احترام اٹھ گیا ہے ۔ماضی قریب کا واقعہ ہے کہ مشہور ادیب مرحوم اشفاق احمد جب روم یونیورسٹی میں پروفیسر تعینات تھے تو ایک دفعہ انکا گاڑی چلاتے ہوئے چلان ہوگیا ،عدالت میں پیشی ہوئی ۔ دوران ِ گفتگو جب جج کو پتہ چلا کہ وہ ٹیچر ہیں توجج اپنی کرسی سائیڈ پر کر کے احتراماََکھڑا ہوگیا۔

یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اساتذہ کے مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔مثلا اول ۔ اساتذہ کو تحفظ دینے اور ان کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے پالیسی بنائی جائے۔دوم۔ اس پیشے میں ایسے لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں ۔جو تربیت یافتہ ہوں، جن میں تدریس کا شوق ہو۔سوم ۔ جو لوگ یہ پیشہ اختیار کرنا چاہیں انہیں درس و تدریس شروع کرنے سے پہلے اس کی تربیت دی جائے ۔چہارم۔ اساتذہ کو ان علاقوں میں بھیجا جائے جہاں ان کی شدید ضرورت ہے ۔پنجم۔ ملازمت کے دوران انہیں ہر طرح سے سپورٹ کیا جائے، اچھی کارکردگی کو سراہا جائے اور ان کے معیار کو جانچنے کا طریقہ کار صاف و شفاف ہو۔ انہیں با اختیار بنایا جائے ۔وغیرہ

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kashmir
Previous Post 4 اکتوبر 1947 عوامی جمہوریہ کشمیر کی انقلابی حکومت کی حقیقت قسط اول
Next Post چور مچائے شور
Sushma Swaraj

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.