counter easy hit

پارلیمنٹ کے اجلاس میں طیب اردگان نے’’ زوردار‘‘ خطاب کرکے ’’ میلہ ‘‘لوٹ لیا

ترک  صدر  رجب  طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے ’’فی البدیہہ‘‘ اور پر اعتماد لہجے میں خطاب کر کے میلہ لوٹ لیا وہ ترکی کے واحد لیڈر ہیں جنہیں مسلسل تیسری بار پارلیمنٹ سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات کے با عث ترکی صدر کنہان ایورن بھی پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں ترکی کے صدر کی آمف جہاں ملک کی پوری سیاسی و عسکری قیادت فرش راہ تھی وہاں تحریک انصاف ’’غیر حاضر‘‘ تھی ترک صدر جن کے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں پاکستان کے دوست ہیں انہوں نے اپنی تقریر کا محور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو بنایا جہاں ان کی تقریر سے محبت کے زمزے پھوٹ رہے تھے وہاں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بار بار ڈیسک بجا کر ان کو داد دی جارہی تھی شاعر نے اس صورت حال کے بارے میں کیا خوب کہا ہے؎ زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم ۔ اس کے باوجود ترکی کے صدر طیب اردگان کے منہ سے نکلنے الفاظ گویا ’’پھول‘‘ جھڑ رہے تھے انہوں نے ایک درد مند مسلما حکمران کے طور پر کہا کہ ’’ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کا درد ناک سفر ختم ہواور اس مسئلہ کے حل کے لئے پیشرفت ہو کشمیریوں کا کرب اور ان پر ہونے والے مظالم پر ہمارے گہرے تحفظات ہیں، انہوں نے ناکام بغاوتکا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ’’ پاکستان کے عوام سب سے پہلے ناکام ترک فوجی بغاوت کے موقع پر ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے اس غیر معمولی جذبے کو ترک عوام کبھی فراموش نہیں کر سکے گی‘‘ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمینٹ نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کیا کھویا اور کیا پایا اس کا فیصلہ تو پارلیمانی سیاست کا مورخ کرے گا عمران خان نے پارلیمنٹ میں موجود رہنے کا نادر موقع ہاتھ سے جانے دیا جس کی انہیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کر لئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف 2:49 منٹ پر ایوان میں آئے ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔2:51 پر ترک صدر رجب طیب اردوان ہال میں داخل ہوئے تو ارکان پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ ترک صدر کی آمد کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک صدر اپنے قومی ترانے کو زیر لب پڑھتے بھی رہے۔ ڈائس پر دونوں ممالک کے قومی پرچم خصوصی طور پر رکھے گئے تھے بدھ کو بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پارلیمانی رپورٹرزکی توجہ کا مرکز بنے رہے ان کی سینیٹ میں قائد ایوان و مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے اچانک ملاقا ت موضوع گفتگو بنی رہی تینوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پر تبادلہ خیال کرتے رہے ۔ملاقات میں جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا مخدوم جاوید ہاشمی یہ بات بار ہا کہہ چکے ہیں کہ انہیں مرنے کے بعد مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جائے،اس کے بعد ان کی مسلم لیگ میں واپسی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ، آرمی چیف کی ایوان میں آ مد کے بعد ان سے ہاتھ ملانے کے لئے ارکان پارلیمنٹ کا تانتا بندھا رہا ، سینیٹر مشاہد حسین سید نے آرمی چیف کے پاس جا کران سے مصافحہ کیا اور پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی دور سے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر آرمی چیف کو سلام کہا اور ان سے ملنے سے گریز کیا ۔ محمود خان اچکزئی کا موقف یہ پارلیمنٹ ہے اس کی یہ روایت نہیں کہ کوئی رکن خود اٹھ کر گیلری میں جاکر آرمی چیف سے ملے ۔ شنید ہے ملک ابرار احمد نے آرمی چیف سے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مسائل پر بات چیت کیاانہوں نے ہال سے ہاتھ ملانے کی بجائے گیلری میں جا کر بات کی کچھ ارکان نے آرمی چیف سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصوایر بنائیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website