yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اب یہاں سوائے بیری کی پتیوں کے سب پر ٹیکس ہے

Yes 2 Webmaster September 5, 2015 1 min read
Protest
Share this:
Protest
Protest

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
آج موجودہ حکومت نے عوام کی آمدنی،امانتوں اور جیبوں پر ٹیکسوں کی بوچھاڑ کردی ہے،اَب جس سے مُلک کے طولُ وارض میں تعفن اُٹھ رہاہے، ایک طرف مُلک کی تاجربرادری ہے جو کہ اِس تعفن کومسلسل ہڑتال کی دھونی دے کرکم اور ختم کرناچاہ رہی ہے مگردوسری طرف حکومت ہے کہ وہ ٹیکسوں کی تعفن کو ختم کرنا تودرکنارہے ؟؟یہ اِسے کم کرنے کو بھی تیارنہیں ہے یعنی کہ اِدھر مُلک کی ساری تاجربرادری ہے اوراُدھرعوام پر ٹیکسوں کے طوفان برپاکردینے والی چالاک اور ضدی حکومت ہے۔ اَب ایسے میں یہاں سوچنے اور غورکرنے کاایک نکتہ یہ ہے کہ ہمارے وزیراعظم میاں نواز شریف اور اِن کی حکومت اوراِن کی پارٹی کے بہت سے وزراءاور اراکین اور کارکنان بھی بزنس مین ہیں کیا وزیراعظم کو اِن کے مفادات کا خیال بھی نہیں آیاہے اور دوسری بات یہ کہ کیا وزیراعظم نے اِن ساتھیوں میں سے کسی نے اپنے لیڈروزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ مسٹراسحاق ڈارکو یہ سمجھانے اور بتانے کی کو شش بھی نہیں کی کہ قوم اور تاجربرادری پرآنکھیں بندکرکے اِس طرح ٹیکس لگانے کے منفی اثرات ہوں گے اور سب تلملاکر سڑکوں پر نکل آئیں گے کیا

ایسے میں کوئی وزیراعظم کو بیجاٹیکسوں کی بوچھاڑ سے کوئی روکنے یا سمجھانے والانہیں ہے کہ ابھی قوم میں ٹیکس کا شعور توپہلے بیدا رکرلوتوپھر قوم پر ٹیکسوں کی بارش بھی کردینا..!ابھی قوم کو ٹیکس کے فوائدکے بارے میں کچھ علم نہیںہے اور جب قوم کو ٹیکس کی ادائیگی اور اِس سے مُلک اور قوم کوہونے والے فوائد کے بارے میں لگ پتہ جائے… تو پھر بھلے سے ٹیکس کاطوفان برپاکردیاجائے …تو قوم اِس سے اپنے مُلک ومعیشت اور اپنی خوشحالی کے خاطر اُٹھائے گئے اقدامات خوش اسلوبی سے برداشت کرلے گی،مگرآج ایک ایسے وقت میں کہ جب قوم تھوڑے سے بھی ٹیکسوں کی ادائیگیوں پر نالاں ہے اورٹیکسوں کی ادائیگیوں سے مُلک و قوم اور معیشت کو پہنچنے والے فوائد سے لاعلم ہے تو ایسے میں حکومت کا قوم سے ٹیکسوں کی وصولی اورقوم کی بارش جیسے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا عمل لامحالہ وبال ِ جان ہی بنارہے گا۔

آج حکومت خودذرایہ سوچے کہ اِسے جو سرکاری ملازمین ہر ماہ اور سالانہ لاکھوں روپے کے ٹیکس اداکرتے ہیں اَب تک اِن ٹیکس دہندگان کو حکومت نے کیا …؟؟اور کتنی ظاہری و باطنی اور معاشی و سیاسی اخلاقی اور مذہبی اور معاشری سہولیا ت باہم پہنچائی ہیں…؟؟اور اَب جھولیاں بھربھرکرٹیکس اداکرتے ٹیکس دہندگان پرحکومت کیسے مزیدایک ہزار مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے لئے پَرتول رہی ہے یعنی سہولت ایک پائی کی نہیں…پرٹیکس ایک ہزاراقسام کے…ایسالگتاہے کہ آج میرے مُلک میں ہماری اِس حکومت نے سِوائے مُردے کو غسل دینے کے لئے گرم کئے جانے والے پانی میں ڈالی جانے والی بیری کی پتی کے…سرزمینِ پاکستان پرانسانوں کی پیدائش سے لے کر قبرکی آغوش میں جانے تک استعمال ہونے والے اِن اشیاکفن، کافور، روئی، چکنی مٹی،عطراور عرقِ گلاب تک تو ٹیکس ہی ٹیکس ہے آج مُلک میں حکمران ایسے حالات پیداکردیں تو پھر کیوں نہ قوم میں ہلچل پیداہواور قوم حکومت مخالف تحاریک چلانے والوں کے شابہ بشانہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہو۔

پچھلے جمعہ کو آل کراچی تاجراتحادکے چئیرمین عتیق میرنے اپنے تاجر قبیلے کے چھوٹے بڑے ہر فرد سے اپیل کی تھی کہ جمعہ 4ستمبر کو بینک سے مکمل طورپرکاروباربندکرکے اِنہیں غیراعلانیہ ہڑتال پر مجبورکردیں اِن اپنے تاجربھائیوں سے متعلق جاری بیان میں کہناتھاکہ” بینک ٹرانزیکشن کے خلاف جنگ” ہم نہیں یا تم نہیں“کی بنیادپر لڑیں گے، عتیق میر نے اپنے اِس بیان میں یہ بھی کہاکہ ایف بی آر کاغیرلچکداراور جارحانہ رویہ اشتعال انگیز ہے بینک ٹرانزیکشن کے خلاف احتجاج تحریک کی قیادت کرنے والے تاجر نمائندگان کو دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے اِن کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کے ایجنٹ سن لیں تاجر کسی دباو¿ میں نہیں آئیں گے تاجروں پر مزیدسختی کی گئی تو سڑکوںپر آجائیں گے اَب ایسی جمہوریت پر اعتبارختم آمریت کو نجات دہندہ سمجھنے پر مجبورہونگے۔“لگتاہے کہ ابھی تو یہ طبلہ جنگ تاجربرادری اور حکومت کے درمیان بجاہے اگریہ بڑھ گیاتو پھر اِس میں سرکاری ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبھی پوری قوت سے شامل ہوگئے تو پھر حکومت کو اپناسراور اپنی کُرسی بچانی مشکل ہوجائے گی

آج ہر صورت میںن لیگ کی اِس تیسری حکومت کا مُلکی تاجروں اور تنخواہ دارطبقے پر بیجاٹیکسوں کی خارش کردینے والی بارش کو روکنے سے متعلق یہ ضرورسوچناچاہئے کہ اگر یہ سب کچھ یوںہی چلتارہاتو پھرحکومت اپنے اِس عوام دُشمن اقدام سے یہ عوام الناس میں اپناجیساتیسابنابنایاگراف خود اپنے ہی ہاتھوں گرارہی ہے ایسے میں حکومت کوچاہئے کہ یہ عوام اور تاجربرادری پر بینک ٹرانزیکشن کی صورت میں زبردستی کا نافذ کیاجانے والا (غنڈہ )ٹیکس فوری طور پر واپس لے

تاکہ مُلک کی تاجربرادری سمیت پاکستانی شہریوں کے دل ودماغ سے حکومت سے متعلق قائم ہونے والایہ غلط تاثرختم ہوکہ حکومت عوام کے گلوں پر ٹیکس کی تیزچھری پھیرکر مُلکی معیشت کو مستحکم کرنے کے اپنے زبردستی کے دعوے کرکے اپنی نام نہاد کامیابیوں کے جھنڈے گاڑناچاہ رہی ہے جوکہ سراسر عوام دُشمنی اور اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کے مترادف ہے ۔(ختم شُد)

Azam Azeem Azam
Azam Azeem Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Fiaz ul Hassan Qadri
Previous Post حق باھو ٹرسٹ کے بانی پیر فیاض الحسن سروری قادری صاحب فرانس تشریف لا رہے ہیں۔ روحی بانو
Next Post ایشز ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کینگروز کا ون ڈے میں شاندار آغاز
Australia

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.