counter easy hit

تامل ناڈو: شہاب ثاقب گرنے سے ایک شخص ہلاک،3 زخمی

Tamil Nadu

Tamil Nadu

نئی دلی…بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کالج کیمپس کی بس پر شہاب ثاقب گرنے سے ایک شخص ہلاک،3 زخمی ہوگئے۔شدید نوعیت کے دھماکے سے نزدیکی علاقے میں ایک گڑھا بھی پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 200 سالوں میں پہلی بار اس نوعیت کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے، شہاب ثاقب گرنے سے بس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور ایک عمارت کے نزدیک گڑھا پڑ گیا۔حادثے میں بس ڈرائیور ہلاک ،2مالی اور ایک طالب علم زخمی ہوگئے۔ حکام کو اس مقام سے ہیرے جیسا گہرے نیلے رنگ کا پتھر ملا ہے ۔ نمونے جمع کرنے کیلئے ماہرین نے بھی اس مقام کادورہ کیا ہے۔