counter easy hit

شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا میں باضابطہ مذاکرات

 talks in Geneva

talks in Geneva

جنیوا …..شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جنیوا میں باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا کہتے ہیں کہ عالمی طاقتیں شام میں فائر بندی کے لیے اقدامات کریں ۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا اور شامی اپوزیشن کے وفد کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ شام میں جنگ بندی کرانا عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت شام میں سیاسی تبدیلی کے لیے ان کا کام صرف فریقین سے مذاکرات کرنا ہے ۔دوسری جانب شامی اپوزیشن کے وفد نے بمباری کے خاتمے اورسرکاری جیلوں میں قید ہزاروں افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل شامی حکومت خیر سگالی کے اقدامات پر عمل درآمد کرے۔اقوام متحدہ کے آرٹیکل 12اور 13پر عمل درآمد نہ ہوا تو وہ کسی بھی مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کریں گے۔