counter easy hit

حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے

Talks between the government

Talks between the government

سیکرٹری صحت سائرہ افضل تارڑ دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کا انتظار کرتی رہیں ، صرف ایک کمپنی کا نمائندہ مذاکرات کیلئے آیا
اسلام آباد (یس اُردو) ادويات کی قیمتیں بڑھانے کے معاملہ پر حکومت دوا ساز کمپنیوں کا انتظار کرتی رہی ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں کہ کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے غلط بیانی کرکے حکم امتناعی لیا اور قیمتیں بڑھائیں ، اپوزیشن معاملہ پر سیاست نہ کرے ۔ حکومت اور دوا ساز کمپنیوں میں قیمتوں کے حوالہ سے مذاکرات نہ ہوسکے ۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ ، ڈی جی اور سیکرٹری صحت پر مشتمل ٹیم دواساز کمپنیوں کا انتظار ہی کرتی رہی ۔ گیارہ میں سے صرف ایک کمپنی کا نمائندہ مذاکرات کے لیے آیا مذاکرات صبح دس بجے شروع ہونا تھے تاہم حکومتی ٹیم کئی گھنٹہ تک انتظار کرتی رہی ، وزیر مملکت نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادويہ ساز کمپنيوں کو بلايا تھا مگر وہ نہيں آئے ، اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزيشن عوامی معاملے پر پوائنٹ سکورنگ بند کرے ، اپوزيشن اجازت کے بغير ادويات کی قيمتوں ميں اضافہ کرنے والوں کی حمايت کر رہی ہے ، حکومت ادويات کي قيمت کم کرنے جبکہ اپوزيشن فارما کمپنیوں کی حمایت کر رہی ہے ، کچھ ملٹی نيشنل کمپنيوں نے عدالت کو غلط بيانی کرکے حکم امتناعی کی آڑ ميں قيمتوں ميں من مانا اضافہ کيا ، حکومت عوام کے ساتھ ايسی زيادتی کسی صورت برداشت نہيں کرے گی ۔