counter easy hit

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے

کراچی: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرض ملے گا اور اس کے مثبت اثرات سٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرض ملے گا اور اس کے مثبت اثرات سٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کے آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 650 کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحات میں اس میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور ایک گھنٹے میں 488 پوائنٹس بڑھ گئے جس کے بعد اب 100 انڈکس 35 ہزار 204 کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے میں سٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار رہی اور چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی تاہم اب اس میں بہتری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیاہے۔ دوسری جانب پاکستان کے لیے مالیاتی پیکیج کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں پر جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکیج پر معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا

روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔ آئی ایم ایف کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین ہانی کرائی ہے، پاکستان انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان آئندہ تین سال میں پبلک فنانسنگ صورت حال میں بہتری لائے گا، ٹیکسز کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہوگا، پاکستان کا بجٹ خسارہ (جی ڈی پی) شرح کا 0.6 فیصد ہوگا، بجٹ خسارے میں کمی کے لیے استثنیٰ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق فری ایکسچینج ریٹ سے بہتر معاشی وسائل مختص ہوسکیں گے، فری ایکسچینج ریٹ سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی، پبلک انٹرپرائزز کی گورننس کو بہتر بنایا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق اداروں کو مضبوط اور طرز حکمرانی بہتر کی جائے گی، ٹیرر فنانسنگ روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کا تسلسل رہے گا، این ایف سی ایوارڈ متوازن بنانے کے لیے حکومت صوبوں سے بات کرے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مالیاتی امورپراہم اجلاس آج ہوگا، مشیر خزانہ آئی ایم ایف ڈیل پر بریفنگ دیں گے ، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے ، تین سال میں چھ ارب ڈالر ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم (آج)ہوگا، جس میں آئی ایم ایف سے معاہدے اور ایمنسٹی اسکیم پر غورکیا جائے گا