counter easy hit

شمالی کوریا سے مذاکرات وقت کا زیاں ہے، امریکی صدر

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیرخارجہ کے شمالی کوریا سے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو وقت کا زیاں قرار دے دیا ہے۔

Talking to North Korea is waste of time, American Presidentامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے دورہ چین کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا سے براہ راست رابطے میں ہے اور واشنگٹن اس بات پر غور کر رہا ہے کہ آیا پیانگ یانگ اپنے نیو کلیائی پروگرام کو ترک کر کے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بالکل اندھیرے میں نہیں ہیں بلکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے تمام تر راستے کھلے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے حریف ملک سے بات چیت کو وقت کی بربادی قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں اپنے بہترین وزیرداخلہ ریکس ٹلرسن سے کہتا ہوں کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر کے وقت ضائع نہ کریں۔ ہمیں جو کرنا ہوگا وہ کریں گے۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اُن کےلیے ایک بار پھر ’’لٹل راکٹ مین‘‘ کا لقب استعمال کیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا کی متضاد پالیسی سامنے آئی ہے جس میں امریکی صدر اور وزیرداخلہ کے بیانات میں واضح اختلاف نظرآرہا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اہل کاروں نے کوئی عندیہ نہیں دیا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر بات چیت کےلیے تیار ہیں۔