counter easy hit

افغانستان: سنگین پر طالبان کا قبضہ، قندوز میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے، جبکہ شمالی صوبے قُندوز میں ایک پولیس افسر نے اپنےسوتے ہوئے 9 ساتھی اہلکاروںکوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

Taliban grabs sangeen and 9 policemen killed in kunduz

Taliban grabs sangeen and 9 policemen killed in kunduz

میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ سنگین کے پولیس سربراہ محمد رسول کے مطابق طالبان جنگجو جمعرات کی صبح ضلعی مرکز میں پہنچ گئے اور کارروائی کی انہیں اس دوران زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیںکرنا پڑا تھا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی طرف سے ضلع پر طالبان کے قبضے کی خبروں کی تردید کی گئی۔ لیکن مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب سنگین طالبان کے قبضے میں آ چکا ہے۔ دوسری جانب شمالی صوبے قندوز میں ایک پولیس افسر نے اپنے9 ساتھی اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مرنے والے تمام اہلکار سو رہے تھے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سکیورٹی پوسٹ پر ہونے والی کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ سنگین کو ایک دور میں برطانوی اور امریکی دستوں کے لیے ایک خونریز میدانِ جنگ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ اس ضلع پر قبضہ طالبان کی اُن کوششوں کا ایک حصہ ہے، جن کا مقصد ہلمند میں اپنے اثر و نفوذ کو بڑھانا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website