counter easy hit

پاکستان میں کرکٹ سپر سٹار کیلئے پہلی دفعہ ایسا اقدام اٹھانے کا اعلان جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی

Take the first steps in Pakistan cricket superstar announced that you will be very happy

Take the first steps in Pakistan cricket superstar announced that you will be very happy

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے ‘کرکٹ سپر اسٹارز کے نام سے کوچنگ کا ریالٹی شو شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے فائنل راؤنڈ کے جج سابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز جونٹی رہوڈز، ڈیمین مارٹن، اینڈی رابرٹس اور ڈینی موریسن ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت عبدالقادر، محمد وسیم اور جلال الدین پر مشتمل تین رکنی کراچی اور لاہور میں ٹیلنٹ کی کھوج کرتے ہوئے کرکٹرز کا انتخاب کرے گا۔اس کے تحت کراچی اور لاہور سے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منتخب کردہ آٹھ کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 24 کھلاڑیوں کو نیا ناظم آباد کے لوائی کرکٹ اسٹیڈیم میں لگائے جانے والے چھ روزہ کیمپ میں بلایا جائے گا اور ان میں سے منتخب ہونے والے ایک بیٹسمین اور باؤلر کو سابق آسٹریلین کرکٹرز ایلن بارڈر اور میتھیوز ہیڈن کی زیر نگرانی خصوصی کوچنگ کیلئے آسٹریلین شہر برسبین بھیجا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ان میں سے ایک کرکٹر آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بھی ہو گا۔ شوبز کی مشہور و معروف شخصیت فخر عالم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 13 اقساط آئندہ کے اوائل میں نشر کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر ریالٹی شو کی سوچ کو دیکھا جائے تو ایک فرد کی زندگی کے منفی پہلوؤں کو منظر عام پر لایا جاتا ہے لیکن یہ خاص طور پر کرکٹ کا ایک ایسا شو ہو گا جسے سے ناظرین بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔
فخر عالم نے بتایا کہ جب یہ خیال میرے دماغ میں آیا تو میں نے نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی موریسن سے اس کا تذکرہ کیا جنہوں نے ناصرف اسے بہت سراہا بلکہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مدد کی بھی پیشکش کی۔1987 سے 1997 تک نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر نے ایک عرصے بعد پاکستان واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محض دو کھلاڑیوں کا اتخاب کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اسی مقصد کے تحت یہاں آئے ہیں۔موریسن نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال وسیم اکرم اور وقار یونس ہیں جو عالمی سطح پر ابھر کر آئے اور دنیا پر راج کیا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ وقار یونس نے کس طرح شارجہ کے صحراؤں میں باؤلنگ کا فن سیکھا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website