counter easy hit

قادری صاحب کینیڈا سے مفادات لینے آتے ہیں، عابد شیرعلی

TAHIR UL QADRI, CAME, FROM, CANADA, TO, GET, FINANCIAL, ASSISTANCE, ABID SHER

وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قادری صاحب سے کینیڈا کی سردی برداشت نہیں ہوتی وہ مفادات لینے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہو گا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ،نواز شریف نے ملک کی ترقی کےلیے کام کیا ہے اور کرتےرہیں گے۔ان کا مزید کہناتھاکہ زرداری جیسے چور5 سال پورے کرلیےتو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟پی پی نے حکومتی مدت اس لئے پوری کرلی کیوں کہ وہ کرپٹ تھے جبکہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پور ا کردیا ہے ۔عابد شیر علی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے اور سی پیک کا کام چل رہاہےملک میں علی بابا چالیس چوروں کا سکہ رائج تھا ہم نے انہیں ختم کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو باہر سے اندرونی سیاسی بونوں سے خطرہ ہے،اب پاکستان میں انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ہے،قادری صاحب کا ایک کونسلر منتخب نہیں ہوگا۔عابد شیر علی نے کہاکہ عمران خان پہلا سیاسی لیڈر ہے جو ادھورا انسان ہےاس کی شادی ادھوری سیاست ادھوری اس کا ادھورپن شیخ رشید سے ہی پورا ہو سکتاہے۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ عمران خان نے امریکا میں بھی غیرقانونی شادی کی تھی، جس کی بچی جمائما نے پالی ہے،پی ٹی آئی سربراہ اپنی زندگی میں 3 بار آئوٹ ہوچکا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website