آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ کا نیا شاہکار ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے دھوم مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیودیکھنے والوں کی تعدادہزاروں سے تجاوز کر گئی ہے۔

Taher Shah ‘Humanity Love, boom on social media
نئے سال کے پیغام کے طور پر جاری کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو کو طاہر شاہ نے ہیومینٹی لَو(انسانیت محبت) نامی اس ویڈیو میں ایک سفید بلی کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ موسیقی کے ساتھ ساتھ شاعری سناتے دکھائی دے رہے ہیں جو طاہر شاہ کی اپنی تحریر کردہ ہے۔دو منٹ 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں منفرد گلوکار طاہر شاہ سنہری کرسی پر سنہری لباس پہنے بیٹھے ہیں جبکہ سونے کی بڑی بڑی انگوٹھیاں بھی ان کی انگلیوں میں موجود ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں درخت کے پتے بھی سنہری رنگ کے ہیں۔سوشل میڈیا پرجاری کی جانیوالی اس ویڈیو کو 24گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے دیکھا ، جن میں کچھ نے اپنی نا پسندیدگی کا اظہارکیا تو کچھ نے اس شاہکارکو پسند کرتے ہوئے طاہر شا ہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔








