counter easy hit

جوہانسبرگ: ڈیویلیئرز کی جارحانہ بیٹنگ، جنوبی افریقہ کا ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ

T20 series win in South Africa

T20 series win in South Africa

جوہانسبرگ……..جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا ہے۔
ابراہم ڈیویلیئرز کےبرق رفتار 71 رنز کی بدولت انگلش ٹیم دوسرا ٹی 20باآسانی ہار گئی۔ جنوبی افریقہ نے میچ 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔انگلینڈ پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ٹیم کی جانب سے کپتان اوئن مورگن اور جوز بٹلر کے درمیان عمدہ پارٹنر شپ کی بدولت 17ویں اوورٹیم کا اسکور 3-157تک پہنچا دیا تھا۔دونوںبیٹسمین کے آئوٹ ہونے کے بعدکوئی کھلاڑی اسکور میں نمایاں اضافہ نہ کرسکا ۔ بٹلر نے 54، کپتان مورگن نے 38 اور جو روٹ نے 34رنز بنائے۔کائل ایبٹ نے 3اور کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پروٹیز نے172رنز کا ہدف4.14اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس میچ میں ڈیویلئرز نے کسی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کی تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے 125رنز بنائے۔ہاشم آملہ بھی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔