counter easy hit

بھارت کیخلاف T20سیریز ،آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹیم کا اعلان

 Australia's 17-man squad

Australia’s 17-man squad

کینبرا۔۔۔بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئےکرکٹ آسٹریلیا نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،شان ٹیٹ کی 5سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہوگا۔
کرکٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے،حیران کن شمولیت شان ٹیسٹ کی ہے جو پانچ سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں،نیتھین لائن کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،جبکہ ان کیپڈ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ کو بھی ٹیم کا حصہ ہے،شین واٹسن بھی بھارت کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔سلیکٹرز کا کہنا ہےکہ انہوں نے موجودہ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی ہے،تاکہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ہوسکے۔